ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نربھیا آبروریزی معاملہ کے مجرم نے خود کشی کی کوشش کی

نربھیا آبروریزی معاملہ کے مجرم نے خود کشی کی کوشش کی

Thu, 25 Aug 2016 18:28:10    S.O. News Service

نئی دہلی، 25؍اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی میں 16؍دسمبر 2013کو ہوئی اجتماعی عصمت دری معاملہ کے چار ملزمان میں سے ایک ونے شرما نے تہاڑ جیل میں مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کی ہے۔معاملہ کے چار ملزمان کو موت کی سزا ملی ہے۔جیل حکام نے بتایا کہ شرما کل رات تقریبا ساڑھے 9 بجے جیل کی کوٹھری میں پھانسی لگانے کی کوشش کر رہا تھا تبھی تمل ناڈو کے خصوصی پولیس جوان نے اسے روک دیا۔بعد میں اسے دین دیال اپادھیائے اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔جیل کے ذرائع نے بتایا کہ خودکشی کرنے کی کوشش کرنے سے پہلے اس نے بھاری مقدار میں ڈپریشن ختم کرنے والی گو لیاں کھائی تھیں۔شرما اداس تھا ،اس لیے اسے دوائیاں دی جا رہی تھیں۔16؍دسمبر 2012کو جنوبی دہلی میں چھ لوگوں نے چلتی بس میں ایک 23سالہ میڈیکل طالبہ کے ساتھ وحشیانہ انداز میں اجتماعی عصمت دری کی تھی ۔بعد میں سنگاپور کے ایک اسپتا ل میں متاثرہ کی موت ہو گئی تھی۔اجتماعی عصمت دری کے چار مجرموں، اکشے ٹھاکر، ونے شرما، مکیش سنگھ اور پون گپتا کو موت کی سزا ملی تھی۔اس معاملے کے اہم ملزم رام سنگھ مارچ 2013کو تہاڑ جیل کے اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا تھا، جس کے بعد اس کے خلاف کارروائی روک دی گئی تھی۔اس معاملہ کے نابالغ مجرم کو تین سال کے لیے اصلاح ہوم میں رہنے کی سزا دی گئی تھی۔گزشتہ سال دسمبر میں اس کواصلاح ہوم سے رہا کر دیا گیا تھا۔


Share: